Advertisement

چین میں کان کو منفرد انداز دینے کا رجحان اپنے عروج پر

چین میں کان کو منفرد انداز دینے کا رجحان اپنے عروج پر

چین میں کان کو منفرد انداز دینے کا رجحان اپنے عروج پر

دنیا میں جتنے بھی عجیب و غریب فیشن پروان چڑھتے ہیں ان میں اکثریت کا تعلق چین سے ہوتا ہے ایسا ہی ایک انوکھا فیشن چین میں اپنے عروج پر ہے جس میں وہ اپنے کانوں کو سر سے قدرے باہر کرنے کے لیے مختلف چیزوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں موجود بہت سی ثقافتوں میں کھڑے ہونے کان کو ایک جسمانی عیب تصورکیا جاتا ہے۔ تاہم اس کے برعکس چین میں ایلف کی طرح کے کان کا جنون بڑھتا جارہا ہے۔

چین میں اس طرح کے کان بنانے کا رجحان پہلے سے ہی تھا تاہم اسے دنیا بھر توجہ اس وقت حاصل ہوئی جب 2021 میں یہ چینی سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈنگ ٹاپک بننے کے بعد اسے دنیا کے سب سے بڑے نیوز آؤٹ لیٹس نے کور کیا۔

واضح رہے کہ ایک چینی سوشل میڈیا انفلوئنسر چن جیانن نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کی جس میں کان کو باہر کرنے سے پہلے اور بعد کی تصاویر میں چہرے پر آنے والا فرق خاصا نمایاں تھا۔

Advertisement

چن کا خیال تھا کہ اس معمولی سی تبدیلی نے ان کے چہرے کو پتلا اور جوان بنا دیا ہے، اور چینی کاسمیٹک کلینکس کی تعداد کو دیکھتے ہوئے جو ‘ایلف ایئر’ بنانے کے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں، تو وہ اس طرح کے کان کی خواہش رکھنے والی اکیلی نہیں ہیں بلکہ ایک بڑی تعداد سرجری کرانے اور سر سے باہر پھیلے ہوئے کان حاصل کرنے کے لیے بڑی رقم ادا کرنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ایلف اسی کی دہائی میں پیش کیا جانے والا ایک امریکی ٹی وی سٹ کام تھا جس میں ایلف نامی کردار اپنی ہلکی پھلکی باتوں اور شرارتوں سے سب کو محظوظ کرتا تھا۔ اس کردار کے کان کافی بڑے اور سر سے باہر نکلے ہوئےتھے۔

ایلف کی طرح کے کان بنانے کے لیے ضروری نہیں کہ صرف سرجری ہی کرائی جائے بلکہ اسے حاصل کرنے کے ایک سے زیادہ طریقے ہیں۔ ان میں سب سے کم تکلیف دہ ہائیلورونک ایسڈ کا انجیکشن ہے جسے کان کی لو کے پیچھے لگا جاتا ہے جس سے وہ ایک طرف کھڑے ہوجاتے ہیں تاہم یہ عارضی طریقہ ہے، کیونکہ جیسے ہی انجیکشن کا اثر ختم ہوتا ہے تو کان اپنی اصل پوزیشن پر واپس آجاتے ہیں۔ جبکہ مستقل طور بنانے کے لیے پلاسٹک سرجری کرانی پڑتی ہے جوکہ ایک تکلیف دہ ہونے کے ساتھ مہنگا طریقہ ہے۔

Advertisement

ایسے تمام افراد جو کاسمیٹک سرجری کے متحمل نہیں ہو سکتے، وہ اپنے کان کے پیچھے ایک خاص چپکنے والی ٹیپ کا استعمال کرتے ہیں جو کانوں کو باہر کی طرف دھکیل کر ایلف کے کان کی شکل بنا دیتی ہے تاہم اس میں ڈر موجود رہتا ہے کہ کسی بھی وقت ٹیپ نکلنے کی صورت میں کان اپنی اصل شکل میں آسکتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مائیکروسافٹ کا اپنے سرفیس ایونٹ میں اہم پروڈکٹس پیش کرنے کا اعلان
گوگل اور ہارورڈ نے انسانی دماغ کا انتہائی مفصل تھری ڈی نقشہ تیار کر لیا
موسمیاتی تبدیلیاں دماغی امراض کو مزید خراب کر سکتی ہیں، تحقیق
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
گاڑی میں سفر کرنے سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version