Advertisement

بچی اور شوہر کے ساتھ رہنے کا واحد راستہ، ماں کو قتل تک لے گیا

بچی اور شوہر کے ساتھ رہنے کا واحد راستہ، ماں کو قتل تک لے گیا

بچی اور شوہر کے ساتھ رہنے کا واحد راستہ، ماں کو قتل تک لے گیا

یہ کہانی ایک ایسی ماں کی ہے جو اپنی بیٹی کی پیدائش کے صرف دو ہفتے بعد نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہوکر بچی اور شوہر کو مارنے کی کوشش کرنے لگی۔

انگلیڈ کے چیسٹر فیلڈ سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ لورا بیٹی کے پیدائش سے قبل ایک آفس میں ایڈمنسٹریٹر کے فرائض انجام دے رہی تھی اور انہیں کسی قسم کا کوئی نفسیاتی عارضہ نہیں تھا تاہم وہ بیٹی اولیویا کی پیدائش کے دو ہفتوں بعد پوٹ مارٹم سائیکوسس میں مبتلا ہوگئی۔

واضح رہے کہ پوسٹ پارٹم سائیکوسس ایک ایسانفسیاتی عارضہ جو ہر 1000 ماؤں میں سے 1 کو بچے کی پیدائش کے بعد متاثر کرتا ہے اس میں ڈپریشن کی نسبت علامات زیادہ شدید اور تشویشناک ہوتی ہیں اور ماں بچے کے متعلق عجیب قسم کے وسوسوں اور وہم کا شکار ہو جاتی ہے اور بحیثیت ماں اپنی صلاحیتوں پر شک کرنے لگتی ہے جبکہ شدید نفسیاتی دباؤ محسوس کرتی ہے۔ ایسے میں وہ بچے کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔

ڈاکٹروں کو اس بات کا یقین نہیں ہے کہ اس کی اصل وجہ کیا ہے لیکن جن خواتین میں پہلے ہی نفسیاتی مسائل ہوتے ہیں ان میں ان کا خطرہ اور بھی زیادہ ہوتا ہے۔

لورا کو بھی اس نفسیاتی عارضے میں وہم یعنی ہیلوسینیشن بھی ہونے لگا ایسی کیفیات میں نہ صرف آوازیں آتی ہیں بلکہ لوگ بھی دکھائی دیتے ہیں۔ اسے بھی اسی طرح کے خیال ستانے لگے، سب سے پہلے اسے یہ محسوس ہونے لگا کوئی اس کی بچی کو نقصان پہچارہا ہے اور اسے کہیں پھینکنے کی کوشش کررہا ہے، ساتھ ہی اسے بھی خیال آنے لگا کوئی ان میں سے کسی کو لے جانے کی کوشش کر رہا ہے، اسی خیال نے لورا کو 40 گھنٹے تک جگائے رکھا۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہنا چاہتی تھی تاہم اس کیفیت نے اسے بوجھل کردیا اور وہ بستر پر لیٹنا نہیں چاہتی تھی کہ کہیں اس کی آنکھ نہ لگ جائے اور کوئی بچی اور شوہر کو لے کر نہ چلا جائے۔

Advertisement

نیند کی کمی نے اس لورا کی حالت اور بھی خراب کر دی اپنے شوہر ڈین کو سوتے ہوئے دیکھ کر وہ اس سے ناراض ہوگئی اس کے لیے جارحانہ انداز اپنانے لگی۔

ایک دن جاگتے ہوئے لورا اپنے شوہر اور بچی کے ساتھ دوست کے گھر جارہی تھی جبکہ گاڑی اس کے شوہر چلارہے تھے لورا کا احساس ہوا کہ جیسے اس کا شوہر سونے والا ہے اس نے کہا گاڑی روکو میں گاڑی چلاؤں گی پھر اس نے گاڑی چلانا شروع کی تاہم اس کے دماغ میں ایک ہی بات چل رہی تھی، اور اسے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ کوئی ان تینوں میں سے کسی کو لینے کی کوشش کر رہا ہے اور لورا صرف یہ چاہتی تھی کہ وہ اپنے شوہر اور بچی کے ساتھ رہے اور اسے اس کا واحد حل یہ نظر آرہا تھاکہ ان سب کو ایک ساتھ ختم کر دے تاکہ دوسری دنیا میں ایک ساتھ رہ سکیں۔

ڈرائیونگ سیٹ بیٹھ کر لورا گاڑی کو بری طرح سے چلارہی تھی دور سامنے دیوار تھی وہ گاڑی کو دیوار سے ٹکرانا چاہ رہی تھی اس کی شوہرڈین نے کہا گاڑی کو روکیں تم ٹھیک طرح سے ڈرائیو نہیں کر رہی براہ کرم روکیں، اولیویا کو ماں اور مستقبل کی ضرورت ہے، براہ کرم روکیں جبکہ وہ سب کو ختم کرنا چاہ رہی تھی تاہم ڈین نے ہوش مندی سے کام لے کر کار کا اسٹارٹ/اسٹاپ بٹن دبادیا، جس سے گاڑی کی رفتار سست ہوگئی اور ڈین اولیویا کو لے گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

لورا تیزی سے گاڑی سے باہر چلی گئی اس کے بعد اسے نفسیاتی علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں لورا نے نوٹنگھم شائر ہیلتھ کیئر ٹرسٹ میں پیرینیٹل ٹیم کے ساتھ چھ ہفتے گزارے اور ایک عرصے تک ان کی نگرانی کی گئی۔

لورا اب بلکل صحت یاب ہوگئی اور اپنی بچے اور شوہر کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزر رہی ہے تاہم جب بھی یہ واقعہ یاد آتا ہے وہ خود قصور وار ٹھہراتی ہے اور بے حد شرمندگی محسوس کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مائیکروسافٹ کا اپنے سرفیس ایونٹ میں اہم پروڈکٹس پیش کرنے کا اعلان
گوگل اور ہارورڈ نے انسانی دماغ کا انتہائی مفصل تھری ڈی نقشہ تیار کر لیا
موسمیاتی تبدیلیاں دماغی امراض کو مزید خراب کر سکتی ہیں، تحقیق
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
گاڑی میں سفر کرنے سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version