Advertisement

دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

یہ اعزاز جاپان کے شہر توکوشیما پریفیکچر کو حاصل ہے جہاں جاپان سمیت دنیا کا سب سے چھوٹا پہاڑ موجود ہے جس کی اونچائی محض 6.1 میٹر ہے۔

بینٹن ماؤنٹینن نامی یہ سرسبز پہاڑ جاپان کے شہر توکوشیما پریفیکچر میں واقع ہے جسے دنیا کا سب سے چھوٹا قدرتی پہاڑ سمجھا جاتا ہے اس پہاڑ کی اونچائی صرف 6.1 میٹر اور قطر 60 میٹر سے بھی کم ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہاڑ ٹوکوشیما کے پریفیکچرل روڈ 10 کے ساتھ ساتھ زرخیز چاول کے کھیتوں کے بیچ میں واقع ہے ۔

دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ ہونے کے ناطے اس کی چوٹی تک پہنچنے میں اوسطاً ایک منٹ کا وقت لگتا ہے، تاہم  اس کے باوجود ہر سال 10,000 سے زیادہ لوگ دنیا کے اس مختصر ترین پہاڑ کو دیکھنے کے لیے یہاں کا سفر اختیار کرتے ہیں۔

اس میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو  صرف 6.1 میٹر اونچے پہاڑ کو طے کرنا ہی ایک نئی بات سمجھتے ہیں۔ جبکہ دوسرے لوگ موم کے درخت، کیملیاس اور پتھریلی سطح پر اگنے والے پھولوں کودیکھنے اور تعریف کرنے یہاں چلے آتے ہیں۔

Advertisement

تاہم بہت سے لوگ اتسوکوشیما کے مزار تک پہنچنے کے لیے اس مختصر سے سفر کو اختیار کرتے ہیں جسے حکمت کی دیوی بینزائیٹن کے اعزاز میں بنایا گیا تھا۔

بینٹن ماؤنٹین کو باضابطہ طور پر یکم جون سے سیاحوں کے لیے کھول دیا جاتا ہے، اس کی وجہ یہاں کی چند غیر منافع بخش مقامی تنظیموں کے ذریعے فرسٹ کلائمب آف دی ایئر تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے،

اس دن 6.1 میٹر چوٹی تک پہنچنے والے زائرین کو ایک چھوٹی سی فیس کے عوض اسکیلنگ کے ثبوت کے ساتھ انعام دیا جاتا ہے۔ جاپان کا یہ سب سے چھوٹا پہاڑ چیری بلاسم کے تہواروں سے لے کر شادی کی تقریبات تک متعدد تقریبات کی سال بھر میزبانی کرتا ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ بینٹین نہ صرف جاپان کا سب سے چھوٹا بلکہ سب سے محفوظ پہاڑ بھی ہے، یہاں کبھی کسی حادثے یا لاپتہ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

جس طرح بینٹن جاپان کا سب سے چھوٹا پہاڑ ہے بلکل اسی طرح جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ، ماؤنٹ فوجی ہے جوکہ 3,776 میٹر بلند ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version