مون سون کے موسم میں صحت کی حفاظت کیسے کریں؟

مون سون کے موسم میں صحت کی حفاظت کیسے کریں؟
مون سون کا موسم پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے خوشگوار تبدیلی کا سبب بنتا ہے، جس میں ہر سو بارش ہونے لگتی ہے ہر منظر نکھر ساجاتا ہے اور ہر گھر میں برسات کی مناسبت سے پکوان بھی تیار ہوتے ہیں۔
ان تمام خوشگوار تبدیلیوں سے قطع نظر اس موسم میں صحت سے متعلق کچھ مسائل بھی جنم لینے لگتے ہیں، اس کی جہ یہ ہے کہ بارشوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے، جس سے مختلف بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ یہاں پر اس موسم میں صحت مند رہنے کے لیے چند مفید مشورے دیئے جارہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ بنا کسی پریشانی کے اس موسم سے محظوظ ہوسکے گے۔
صفائی کا خیال رکھیں
مون سون کے موسم میں نمی کی زیادتی کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے جو ملیریا، ڈینگی اور دیگر بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ اپنے گھر کے ارد گرد پانی جمع نہ ہونے دیں اور روزانہ صفائی کریں۔ اگر آپ کے گھر میں پانی کا کوئی سسٹم ہے، تو اس کی صفائی اور کیمیائی ادویات سے صفائی کو یقینی بنائیں۔
متوازن غذا کا استعمال
مون سون کے موسم میں تلی ہوئی غذاؤں کی طلب بڑھ جاتی ہے، یہی نہیں گھر سے باہر ٹھیلوں پر بکنے والی کھلے کھانے بھی لوگ شوق سے کھاتے ہیں، تاہم اس موسم میں صاف ستھری، تازہ اور متوازن غذا کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ زیادہ تلے ہوئے یا مصالحے دار اور کھلے ٹھیلو پر بکنے والے کھانوں سے پرہیز کریں، تازہ پھل، سبزیاں اور خشک میوہ جات کھائیں۔ ہلکی پھلکی غذا جیسے سوپ اور دالیں کھانا اس موسم میں صحت کے لیے مفید ہیں۔
پانی کا مناسب استعمال
بارشوں کے موسم میں پانی کی صفائی پر توجہ دینا ضروری ہے۔ پینے کے لیے ہمیشہ صاف اور فلٹر شدہ پانی استعمال کریں۔ پانی کی مناسب مقدار پینا جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے اور بیماریوں سے بچاتا ہے۔
ورزش اور جسمانی سرگرمیاں
مون سون کے موسم میں لوگوں کی بڑی تعداد سست روی میں مبتلا ہوجاتی ہیں، تاہم اس موسم میں جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنائے رکھنا بہت ضروری ہے۔ یوگا، ہلکی پھلکی ورزش یا گھر کے اندر کی سرگرمیاں آپ کو فعال اور صحت مند رکھتی ہیں۔
مناسب کپڑے پہنیں
مون سون کے موسم میں ہوا میں نمی کی زیادتی کی وجہ سے کپڑے جلدی گیلے ہو جاتے ہیں۔ اس لیے ہلکے اور جلد خشک ہونے والے سوتی کپڑے پہنیں۔ گرم اور تھوڑے بھاری کپڑے پہننے سے بچیں تاکہ آپ جسمانی درجہ حرارت متوازن رکھ سکیں۔
جلدی بیماریوں کا علاج
اگر مون سون کے دوران آپ کو بخار، نزلہ، کھانسی یا کوئی اور علامات محسوس ہوں تو فوراً معالج سے رابطہ کریں، خود علاج کرنے سے گریز کریں اور ڈاکٹر کی مشاورت سے ادویات لیں۔
پھلوں اور سبزیوں کا استعمال
تازہ پھل اور سبزیاں وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہیں، جو آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط بناتے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ مون سون کے موسم میں وٹامن C کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، اس لیے وٹامن سی سے بھرپور پھل جیسے نارنگی اور آم استعمال کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News