بہتر قوت سماعت کے لیے ان 5 باتوں پر عمل کریں

بہتر قوت سماعت کے لیے ان 5 باتوں پر عمل کریں
بہتر قوت سماعت آپ کے کانوں کے ساتھ مجموعی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ قوت سماعت میں کمی کی صورت میں اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ کئی طرح کے سماجی اور جسمانی مسائل کا سبب بن سکتی ہے، ان میں سماجی علیحدگی، ڈپریشن، بے چینی اور خود اعتمادی میں کمی شامل ہیں۔
سماعت میں کمی یاداشت میں بھی تبدیلیوں کا باعث بنتی ہے جس سے عمر رسیدہ فراد میں ڈیمینشیا (یادداشت کی کمی) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سماعت کو نقصان سے بچانے کے لیے ماہرین ان 5 باتوں پر عمل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ایئر پلگ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں
ڈاکٹر ڈینیئل جیتھنیمسٹ، جو این وائی یو لانگون میں اوٹولوجی اور سرجری کے ڈائریکٹر ہیں کا کہنا ہے کہ سماعت کو محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ شور والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جائے، اگر پھر بھی کبھی آپ ایسی جگہ پر موجود ہو جہاں بہت شور ہو جیسے کسی کنسرٹ یا ٹریفک میں تو کانوں کی حفاظت کے لیے ایئر پلگ کا استعمال ضرور کریں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئر پلگ کو صرف کنسرٹ یا کھیل کے میدان میں استعمال کرنے کے بجائے اسے ہر موقع پر ساتھ رکھنا بہتر ہوتا ہے۔
کبھی بند ناک کے ساتھ ہوائی سفر نہ کریں
ڈاکٹر بریڈلی جوکہ ایک اوٹولوجسٹ ہیں کا کہنا ہے کہ کبھی بھی بند ناک کے ساتھ ہوائی سفر نہ کریں۔ اگر ہوائی سفر ضروری ہو تو ناک کے لیے ڈی کنجسٹنٹ جو کہ ایک دوا ہے استعمال کریں۔ ساتھ ہی یہ خاص سفر کے لیے بنائے گئے ایئر پلگ استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں جو ہوا کے دباؤ میں تبدیلیوں سے کان کو ایڈجسٹ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
سماعت کے نقصان کا فوری علاج کریں
ڈاکٹر سری کانت چیروکری کا کہنا ہے کہ ماضی میں کی جانے والے متعدد مطالعوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر سماعت میں کمی کا فوری علاج نہ کیا جائے تو اس طرح یہ ڈپریشن، بے چینی، سماجی علیحدگی اور توازن برقرار نہ رکھنے کی صورت میں گرنے کے واقعات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
چاہے آپ کو سماعت میں کمی آہستہ آہستہ یا اچانک محسوس ہو فوری علاج کروائیں۔کیونکہ سماعت کا نقصان اکثر کوئی چھپا ہوا مرض بھی ہوسکتا ہے۔
کانوں میں زیادہ اونچی آواز میں میوزک نہ سنیں
ڈاکٹر رابرٹ سیٹلوف کا کہنا ہے کہ کچھ نئے آلات میں ساؤنڈ لمیٹرز ہوتے ہیں، تاکہ وہ کانوں کو نقصان نہ پہنچائیں۔ تاہم، اگر آپ ایئر بڈز کے ذریعے میوزک سن رہے ہیں اور آپ کے ساتھ بیٹھا شخص جانتا ہے کہ آپ کیا سن رہے ہیں، تو یہ خطرناک ہے۔
کانوں کو صاف نہ کریں
ڈاکٹر بلاک کا کہنا ہے کہ کان خود کو صاف کرتے ہیں، جسم میں موم بنانے اور اسے باہر نکالنے کا ایک خود کار نظام موجود ہے، ایئر ویکس کو صاف نہ کیا جائے تو یہ کان میں جمع نہیں ہوتا، انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ موم کا مقصد کانوں کو پانی سے بچانا ہے، اس لیے اسے نکالنے سے کان پانی کے نقصان کے لیے زیادہ حساس ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

