نیند کا یہ سادہ سا معمول امراض قلب کے خطرے کو 20 فیصد تک کم کر سکتا ہے، تحقیق

نیند کا یہ سادہ سا معمول امراض قلب کے خطرے کو 20 فیصد تک کم کر سکتا ہے، تحقیق
اگرآپ ویک اینڈ پر رات میں زیادہ نیند لیتے ہیں تو یہ سادہ سا عمل آپ کومراض قلب میں مبتلا ہونے کے خطرے کو 20 فیصد تک کم کرسکتا ہے، یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
تحقیق میں شامل ایک اہم مصنف یانجن جو کہ بیجنگ کے فووائی ہسپتال میں محقق ہیں کا کہنا ہے کہ اضافی نیند دل کی بیماری کے کم خطرے سے منسلک ہے، جبکہ یہ تعلق ان افراد میں زیادہ نمایاں ہوتا ہے جو باقاعدگی سے ہفتے کے دوران ناکافی نیند کا سامنا کرتے ہیں۔
محققین کی ایک ٹیم نے 90,900 برطانوی باشندوں کے نیند کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جن میں مردحضرات اور خواتین دونوں شامل تھی، ان میں تقریباً 22 فیصد یعنی 19,800 شرکاء کو نیند کی کمی میں مبتلا قراردیا گیا کیونکہ وہ اوسطاً سات گھنٹے سے کم سوتے تھے۔
محققین نے تمام شرکاء کو تقریباً 14 سال تک تحقیق میں شامل رکھا اوراس دوران دل کی بیماریوں، جیسے کہ ہارٹ فیلئر، ایٹریل فیبریلیشن اور فالج کے لیے ہسپتال اور موت کے ریکارڈز کا جائزہ لیا۔
تحقیق میں شامل ایسے تمام شرکاء جنہوں نے ہفتہ وار چھٹی والے دن زیادہ یا اضافی نیند لی ان میں نیند کی کمی میں مبتلا ہونے والے افراد کی نسبت امراض قلب میں مبتلا ہونے کا امکان 19 فیصد کم تھا، جبکہ ڈیٹا میں شامل مرد حضرات اورعورتوں کے درمیان نتائج میں کوئی فرق نوٹ نہیں کیا گیا۔
ڈاکٹر نیشا پاریخ، جو کہ نارتھ ویل ہیلتھ کے کارڈی ویسکولر انسٹی ٹیوٹ اور کیٹز انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کے دل کے پروگرام کی ڈائریکٹر ہیں کا کہنا ہے کہ نیند کے مسائل خاص طور پر نیند کی کمی کارڈیومیٹابولک امراض، جیسے کہ ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، موٹاپا اور قلبی بیماریوں سے منسلک ہے تاہم یہ بات امید افزا ہے کہ ویک اینڈ پر زیادہ نیند لینا پورے ہفتے کے دوران نیند کی کمی کے اثرات کو کم کرسکتی ہے۔
تاہم ماہرین پھر بھی یہ تجویز کرتے ہیں کہ بالغ افراد کو مستقل طور پر ہر رات سات سے نو گھنٹے کی نیند لینا چاہیے تاکہ وہ نیند میں کمی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News