Advertisement

ذیابیطس کے لیے مفید پھل امراض قلب سے بچانے میں بھی مددگار

ذیابیطس کے لیے مفید پھل امراض قلب سے بچانے میں بھی مددگار

ذیابیطس کے لیے مفید پھل امراض قلب سے بچانے میں بھی مددگار

ذیابیطس میں چند ہی پھلوں کو کھانے کی اجازت دی جاتی ہے تاکہ خون میں چینی کی سطح متوازن میں رہے ان ہی میں آڑو بھی شامل ہے۔

آڑو، جسے گرم موسم کا پھل بھی کہا جاتا ہے، نہ صرف ذائقے میں بہترین ہوتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ یہ وٹامنز، معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، جو جسمانی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

بہتر ہاضمہ

آڑو میں موجود فائبر نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ فائبر کی مناسب مقدار قبض سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے اور آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق، آڑو کا باقاعدہ استعمال بڑی آنت کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

صحت مند جلد

آڑو میں موجود وٹامن سی جسے جلد دوست وٹامن کہا جاتا ہے کثیر مقدار میں موجود ہوتا ہے یہ جلد کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ یہ وٹامن جلد کے خلیات کی مرمت کرتا ہے اور جلد کو سورج کی روشنی سے پہنچنے والے نقصان سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق آڑو میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو عمر رسیدگی سے بچانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

دل کی صحت

آڑو میں پوٹاشیم کی وافر مقدارموجود ہوتا ہے جو دل کی صحت کے لیے نہایت اہم ہے، پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کرتا ہے، آڑو میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خون کی شریانوں کی لچک کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

بہتر بینائی

آڑو میں وٹامن اے کی موجودگی آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ یہ وٹامن بینائی کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ رات کو دیکھنے کی صلاحیت کو بھی بڑھاتا ہے، اس کے علاوہ آڑو میں موجود بیٹا کیروٹین موتیا سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Advertisement

صحت مند وزن برقرار

آڑو میں کیلوریزاور چکنائی کم ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ  اس کا استعمال وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، خصوصاً ان افراد کے لیے جو کم کیلوریز والی غذا کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

 2023  کی ایک تحقیق کے مطابق، آڑو میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جیسے کہ پولیفینولز اور فلاوونائڈز نہ صرف جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں بلکہ کینسر جیسے سنگین امراض کے خطرے کو بھی کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اس میں موجود وٹامن سی مدافعتی نظام کو تقویت دیتا ہے اور جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version