Advertisement

بارش کا بہانہ یا کچھ اور، کراچی کو سینکڑوں درختوں سے محروم کردیا گیا

بارش کا بہانہ، کراچی کو سینکڑوں درختوں سے محروم کردیا گیا

بارش کا بہانہ، کراچی کو سینکڑوں درختوں سے محروم کردیا گیا

پاکستان دنیا کا وہ واحد خطہ ہے جہاں درختوں کا بے دردی سے خاتمہ کیا جارہا ہے، جبکہ اس پرعوام اورارباب اختیاردونوں ہی غفلت کی نیند سو رہے ہیں یا شاید جان بوجھ کراس مجرمانہ کام میں مصروف ہیں۔

کراچی سمیت وطن عزیز کا موسم ہر گزرتے وقت کے ساتھ گرم ترین ہوتا جارہا ہے، جن شہروں میں درخت کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں وہاں کا درجہ  حرارت دوسرے شہروں کی نسبت کم ہوتا ہے۔

 واضح رہے کہ دنیا بھر میں زمین کی بڑھتی ہوئی حدت جسے گلوبل وارمنگ کہا جاتا ہے کی ایک بڑی وجہ درختوں کی کٹائی بھی ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی یہی سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے۔

گزشتہ چند مہینوں میں کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرم موسم رہا اور اس دوران کراچی سمیت ملک بھر درختوں کا صفایا بھی کیا جاتا رہا، تاہم جب سے کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوا ہے اس وقت سے اب تک شہر قائد کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کئی دہائیوں پرانے، گھنے نیم، پیپل سمیت دیگرسینکڑوں درختوں سے محروم کر دیا گیا، تاہم چند دن قبل بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان اسنیٰ نے درختوں کی کٹائی کی شدت میں کئی گناہ اضافہ کر دیا۔

 شہرقائد کی صفائی پر معمور عملہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی دہائیوں پرانے اور گھنے درختوں کو یہ کہہ کاٹ رہا ہے ان کے گرنے سے انسانی جان کو خطرہ ہے جبکہ اس دوران ایسے درختوں کو بھی کاٹ دیا گیا ہے جو نہ صرف سیدھے اور مضبوطی سے اپنی جگہ پر قائم تھے بلکہ وہ سینکڑوں برس پرانے اور گھنے تھے۔

Advertisement

یہ درخت ساڑھے تین کروڑ سے زائد آبادی والے اس شہرکی آب و ہوا کو صاف کرنے، گرمی کی شدت کو کم کرنے اور لوگوں کو سایہ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے تھے تاہم صفائی پر معمور عملہ ان درختوں کو کاٹ کر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کر رہا ہے، اور یہ سلسلہ ابھی بھی تیزی سے جاری ہے۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اپنے آس پاس ایسے لوگوں پر نظر رکھیں جو درختوں کو کاٹ رہیں انہیں روکیں اور اپنے طور پر ان کی حفاظت کریں کیونکہ یہ شہر آپ کا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version