Advertisement

املوک، صحت کے لیے اتنا مفید کیوں ہے؟

املوک، صحت کے لیے اتنا مفید کیوں ہے؟

املوک، صحت کے لیے اتنا مفید کیوں ہے؟

کہا جاتا ہے کہ ہر موسم کا پھل ضرور کھانا چاہئے کیونکہ وہ موسم کے اثرات اور امراض سے تحفظ فراہم کرا ہے، ان ہی  موسمی پھلوں میں املوک بھی شامل ہے۔

املوک جو کہ جاپان کا قومی پھل ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اسے جاپانی پھل کے نام جانا جاتا ہے تاہم اردو میں اسے املوک اور انگریزی میں پرسیمون  کہا جاتا ہے، ٹماٹر کی طرح دکھائی دینے والا یہ پھل انتہائی میٹھا اور صحت بخش ہوتا ہے، املوک ایک گرم مزاج پھل ہے اس لیے اس کو اعتدال میں ہی کھانا چاہئے، املوک ہمیشہ پکا ہوا کھائیں کچا پھل نقصان دہ ہوسکتا ہے، یہ مزیدار پھل کس طرح آپ کی صحت کو بہتر بناتا ہے جانتے ہیں۔

 

دل کی صحت بہتر بنائے

Advertisement
املوک میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دل کو مختلف بیماریوں سے بچاتے ہیں، خاص طور پر کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

وزن کم کرنے میں معاون
کم کیلوری ہونے کی وجہ سے املوک وزن کم کرنے کے لیے بہترین انتخاب ہیں، کیونکہ یہ پھل بھوک کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

آنکھوں کی حفاظت
املوک میں وٹامن اے اور دیگر غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور بینائی کو تیز رکھتے ہیں۔

ہاضمے کے لیے مفید

Advertisement
اس پھل میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہاضمے کو بہتر بناتی ہے اور قبض جیسے مسائل سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

قوت مدافعت میں اضافہ
وٹامن سی سے بھرپور املوک آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناکر آپ کو کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

جلد کو تروتازہ رکھے
املوک میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، عمر بڑھنے کے اثرات کو کم کرتے ہیں اور جلد کو چمکدار بناتے ہیں۔

متوازن بلڈ پریشر

Advertisement
اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو متوازن کرنے میں مدد کرتا ہے، جس سے ہائی بلڈ پریشر کے خطرات کم ہوتے ہیں۔

کینسر سے بچاؤ میں مددگار
املوک میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کینسر سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، خاص طور پر جسم میں فری ریڈیکلز کو ختم کرنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

مضبوط ہڈیاں
اس میں کیلشیم اور میگنیشیم کی موجودگی ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے اور ہڈیوں کے بھربھرے پن کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

ذہنی صحت میں مددگار

Advertisement
اس پھل میں موجود وٹامن بی6 اور دیگر غذائی اجزاء دماغی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

املوک کے یہ فوائد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ پھل آپ کی مجموعی صحت کے لیے نہایت مفید ہے، جسے روزمرہ کی خوراک میں شامل کر کے بے شمار فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version