ترش پھل، کیا یہ نیند کو بہتراور موشن سکنیس کو کم کرسکتے ہیں؟

ترش پھل، کیا یہ نیند کو بہتراور موشن سکنیس کو کم کرسکتے ہیں؟
ترش پھلوں کی افادیت سے کون واقف نہیں، سپر فوڈ سمجھے جانے والے یہ پھل صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ کئی طرح سے مفید ثابت ہوتے ہیں، جیسے بالوں کو لیے قدرتی بلیچ کا کام کرنا، لیموں کا رس سونگھنے سے جی متلانے سے بچنا یا صبح کے وقت لیموں اور زیتون کے تیل کے مکسچر سے صحت بہتر بنانا۔
اگرچہ لیموں، لائم، نارنگی اور چکوترا جیسے پھل صحت کے کئی فوائد پیش کرتے ہیں، لیکن ان سے منسلک تمام دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، یہ پھل صحت کے کن حالات میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں اور کس کے لیے مفید نہیں ہیں جانتے ہیں۔
کیا لائم نیند بہتر کر سکتے ہیں؟
دنیا بھر کی مختلف ثقافتوں میں لائم کا استعمال منفی توانائیوں کو دور کرنے اور پر سکون نیند کے لیے کیا جاتا ہے۔ لیکن جانز ہاپکنز آل چلڈرنز ہسپتال کے نیند کے ماہر ڈاکٹر لوئس اورٹیز کے مطابق، اس بات کا محدود سائنسی ثبوت ہے کہ لائم کی خوشبو نیند بہتر کرتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ سٹرس پھلوں کی خوشبو کو سونے پہلے سونگھنا سکون کا باعث بن سکتا ہے تاہم دوسرے لوگوں میں یہ معاملہ مختلف بھی ہوسکتا ہے، ترش پھلوں کے کچھ اجزا جاگنے کی صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں، جو نیند میں خلل کا باعث بن سکتے ہیں۔
کیا لیموں کی خوشبو سفر کے دوران جی متلانے سے بچا سکتی ہے؟
ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ شاید ایسا ممکن ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ لیموں کا بنیادی جزو سائٹرک ایسڈ جو معدے کو سکون دیتا ہے اور جی متلانے سے بچاتا ہے۔ لیکن یہ فائدہ صرف سٹرس پھلوں تک محدود نہیں ہے؛ پودینہ اور ادرک بھی اسی طرح کا اثر دے سکتے ہیں۔
کیا ترش پھل کینسر سے بچا سکتے ہیں؟
زیادہ تر حالات میں، ہاں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سٹرس پھلوں کا استعمال کچھ اقسام کے کینسر، جیسے کہ منہ، حلق، اور گردے کے کینسر کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔ لیکن نارنگی کے جوس کا زیادہ استعمال جلد کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھا سکتا ہے۔
کیا ترش پھل وزن کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟
یہ ممکن ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کھانے سے پہلے آدھا چکوترا کھانے یا اس کا جوس پینے سے زیادہ وزن کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، “اچھے کولیسٹرول” میں اضافہ اور بھوک میں کمی بھی ہوتی ہے۔
کیا سٹرس پھل گردے کی پتھری سے بچا سکتے ہیں؟
ہاں، خاص طور پر لیموں اور لائم۔ ان پھلوں میں پایا جانے والا سائٹریٹ پیشاب میں کیلشیم سے جڑتا ہے اور گردے کی پتھری سے بچاتا ہے۔
کیا ترش پھل دل کی بیماری سے بچا سکتے ہیں؟
جاپان کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ترش پھلوں کا زیادہ استعمال دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔ لیکن اس بارے میں شواہد محدود ہیں۔
کن لوگوں کو ترش پھلوں سے پرہیز کرنا چاہیے؟
ترش پھل تیزابی ہوتے ہیں، اس لیے جن لوگوں کو معدے کی تکالیف یا دانتوں کے مسائل ہیں، انہیں اس حوالے سے احتیاط کرنی چاہیے۔ علاوہ ازیں، گریپ فروٹ کا استعمال کچھ ادویات کے ساتھ مداخلت کر سکتا ہے، اس لیے اس کے بارے میں ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

