Advertisement

آسان اور مزیدار پینٹ بٹر یوگرٹ بائٹس گھر پر بنائیں، مہمانوں سے داد پائیں

آسان اور مزیدار پینٹ بٹر یوگرٹ بائٹس گھر پر بنائیں، مہمانوں سے داد پائیں

موسم گرما میں لوگوں کی بڑی تعداد ایسی غذاؤں کو پسند کرتیں ہیں جنہیں کھا کر انہیں کسی حد تک  ٹھنڈک کا احساس ہوجیسے آئسکریم، اور ٹھنڈے مشروبات۔

بازار میں ملنے والی اس طرح کی غذائیں آپ کو کسی حد تک ٹھنڈک کا احساس تو دلاتی ہیں تاہم یہ صحت بخش نہیں ہوتی، یہی وجہ ہے کہ یہاں پر ایک ایسی ٹھنڈی میٹھی ڈش کی ترکیب پیش کی جارہی ہے جومزیدار ہونے کے ساتھ صحت بخش بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کس گری دار مکھن میں ہے طاقت کا خزانہ

یہ سادہ اور آسان پینٹ بٹر یوگرٹ بائٹس ایک بہترین فریزڈ یوگرٹ اسنیک ہے، جو کہ شہد، پینٹ بٹر اور دہی سے تیار کیا جاتا ہے، پھر اس پر چاکلیٹ کی لیئر لگائی جاتی ہے اس طرح یہ کسی آئسکریم کی طرح مزیدار اسنیک بن جاتا ہے۔

اجزاء

Advertisement

3  کھانے کے چمچ خالص شہد

1  کپ گریک دہی (یا گاڑھی ناریل کی دہی)

6  کھانے کے چمچ پینٹ بٹر

2  کھانے کے چمچ منی چاکلیٹ چپس

1  چائے کا چمچ ونیلا ایسنس

1½  کپ چاکلیٹ چپس

Advertisement

1  کھانے کا چمچ ناریل کا تیل

¼  کپ باریک کٹی ہوئی مونگ پھلی

ترکیب

ایک بیکنگ ٹرے میں بٹر پیپر لگائیں۔ اب ایک پیالے میں شہد، دہی، پینٹ بٹر، چاکلیٹ چپس اور ونیلا ایسنس کو اچھی طرح مکس کریں یہاں تک کہ آمیزہ ہموار ہو جائے۔ اس آمیزے کو چمچ یا اسکوپ کی مدد سے ٹرے پر ڈالیں، اسے فریزر میں رکھیں یہاں تک کہ یہ سخت ہو کر آئسکریم بال کی طرح جم جائے۔

اب ایک دوسرے پیالے میں چاکلیٹ چپس اور ناریل کا تیل شامل کر کے مائیکروویو میں 15 سیکنڈ کے لیے گرم کریں، ہر وقفے کے بعد ہلائیں، یہاں تک کہ یہ مکمل طور پر پگھل جائے اور اس کی سطح چمکدار ہو جائے۔

تمام یوگرٹ بائٹس کو فریزر سے نکال کر ایک ایک کر کے ان کو پگھلی ہوئی چاکلیٹ میں ڈِپ کرکے  دوبارہ بٹرپیپر والی ٹرے پر رکھیں اور  باریک کٹی مونگ پھلی سے گانیش کریں۔

Advertisement

تیار شدہ بائٹس کو فریزر میں کسی کنٹینر میں محفوظ کرلیں۔ لیجیئے مزیدار پینٹ بٹر یوگرٹ بائٹس تیار ہیں، فریزر سے نکالیں خود بھی کھائیں اور مہمانوں کی بھی تواضع کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version