Advertisement

مکھیوں سے نجات کیلئے یہ کار آمد طریقے آزمائیں

مکھیوں سے نجات کیلئے یہ کار آمد طریقے آزمائیں

وطن عزیز میں مون سون کا سیزن اپنے عروج پر ہے اور بارشیں خوب جم کے برس رہی ہیں۔  شہربھر میں پانی جمع ہونے کے سبب جہاں آمدورفت کے مسائل جنم لے رہے ہیں وہی مکھیاں اور دیگر حشرات نے بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے مکھیاں ریستوران میں ہو یا گھروں میں ان کی موجودگی میں کھانے پینے کی اشیاء کو ان سے بچانا نہایت مشکل ہوجاتا ہے۔

 برسات کے موسم میں یوں تو مکھیاں ہر طرف دکھائی دینے لگتی ہیں تاہم جب بات کچن کی ہو تومکھیوں کی موجودگی میں کھاناپکانا محال ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی یہ کئی بیماریاں پھیلانے کا سبب بھی بنتی ہیں۔ ان سے چھٹکارہ حاصل کرنا اکثر مشکل ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم برسات میں چکنی جلد کو نارمل بنانے کے لیے یہ طریقے آزمائیں

  یہی وجہ ہے کہ یہاں پرمکھیوں کو دور بھگانے کے لیے چند انتہائی کار آمد طریقے بتارہیں ہیں جن کی مدد سے مکھیاں آپ کے کچن کا رخ نہیں کرے گی۔

خوشبودارمحلول کا اسپرے

Advertisement

کسی بھی خوشبودار تیل کے چند قطرے پانی میں ملاکر ایک خوشبودار محلول تیار کریں اب اسے اسپرے بوتل میں بھر کر جہاں مکھیاں زیادہ آتی ہوں اسپرے کرے مکھیاں نہیں آئی گی۔

پانی سے بھری پلاسٹک کی تھیلیاں

ایک شفاف پلاسٹک کی تھیلی میں پانی بھر کر کچن کی کھڑکیوں اور دروازوں کے درمیان لٹکادیں وہ دور سے مکڑی کے جالے کی طرح نظر آتی ہیں اسے دیکھ مکھیاں اندر نہیں آئی گی۔

جڑی بوٹیوں کی مہک سے مکھیاں بھگائیں

تیزپات، تلسی اور گیندے میں مخصوص مہک ہوتی ہے جو مکھیوں کو پسند نہیں ہوتی ان کے پودے باورچی خانے میں رکھنے سے مکھیاں اندرداخل نہیں ہوں گی۔

سوکھے تلسی اور تیزپات کو ایک ململ کے کپڑے میں باندھ کر کچن کی کھڑکیوں اور دروازوں کے درمیان لٹکانے سے بھی مکھیاں بھاگ جائیں گی۔

Advertisement

لونگ اور لیموں سے مکھیاں دور کریں

لونگ کا استعمال کھانوں میں خوشبوکے لئے کیا جاتا ہے مگر اس کی بو مکھیوں کو ناگوار گزرتی ہے اور اس کے ساتھ لیموں بھی شامل ہوجائے تومکھیاں کبھی اس طرف رخ نہیں کرے گی۔

ایک لیموں کو درمیان سے دو حصوں میں کاٹ کراسے نرم کرلیں اب اس میں لونگ کی کچھ مقدار لگا کر کچن میں رکھ دیں اور مکھیوں سے فوری نجات پائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version