Advertisement

ہیٹ ویو، سگریٹ نوشی کی طرح عمر رسیدگی بڑھاسکتی ہے

ہیٹ ویو، سگریٹ نوشی کی طرح عمر رسیدگی بڑھاسکتی ہے

اہانگ کانگ یونیورسٹی کے ایک حالیہ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلسل ہیٹ ویو کا سامنا  سگریٹ اور مے نوشی کی طرح عمررسیدگی کی رفتار کو بڑھا سکتا ہے۔

ہانگ کانگ یونیورسٹی کی ٹیم کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں 2008 سے 2022 کے دوران 24,922 تائیوانی افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

 محققین نے ان افراد کے طبی ریکارڈز کا موازنہ ان کے رجسٹرڈ پتے کی بنیاد پر کیا اور ان کی ممکنہ ہیٹ ویو کے تجربات کا اندازہ لگایا۔

 نتائج کے مطابق جن افراد نے ہیٹ ویو کا زیادہ سامنا کیا ان کے حیاتیاتی عمر زیادہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یہ سادہ سا ٹیسٹ آپ کی درست حیاتیاتی عمر کا اندازہ لگا سکتا ہے

Advertisement

واضح رہے کہ حیاتیاتی عمر سے مراد جسم کے اعضاء، بافتوں اور خلیوں کی کارکردگی کی عمر ہے جس میں اعضاء اکثر تاریخی عمر سے زیادہ بوڑھے ہوجاتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بتایا گیا کہ ہر اضافی ہیٹ ویو کے ساتھ جسم کی حیاتیاتی عمر 0.02 سے 0.03 سال تک بڑھ جاتی ہے،  محققین کا کہنا ہے کہ اس کا اثر سگریٹ نوشی، شراب نوشی، خوراک، اور ورزش جتنی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ تحقیق اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مزید پالیسیوں کی ضرورت ہے، خاص طور پر عمر رسیدہ اور دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد اس سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
سندھ میں پولیو مہم کا آغاز، وفاقی وزیر صحت نے افتتاح کیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version