Advertisement

ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟

ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟

ایک انتہائی منفرد تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جلد پرموجود ٹیٹو میلانوما (جلد کے مہلک کینسر) سے تحفظ  فراہم کر سکتا ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق، وہ افراد جو اپنے بازو یا کمر پر خوبصورت ٹیٹو بنواتے ہیں، وہ ممکنہ طور پر مہلک جلدی کینسر میلانوما سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

یہ تحقیق امریکہ کی اسٹیٹ یوٹاہ میں 2020 سے 2021 تک جاری رہی، جس کے دوران میلانوما کے 1167 کیسز کا 5800 صحت مند افراد سے موازنہ کیا گیا۔

تحقیق کے نتائج حیران کن تھے، ایسے افراد جنہوں چار یا زیادہ ٹیٹو بنوائے ، ان میں میلانوما کا خطرہ 56 ، جبکہ تین یا اس سے زیادہ بڑے ٹیٹو بنوانے والوں میں یہ خطرہ 74 فیصد کم نوٹ کیا گیا، تاہم یہ خطرہ دو یا زیادہ ٹیٹو بنوائے ان میں بھی کم پایا گیا۔

مححقین اس کی ممکنہ وجوہات یہ بتاتے ہیں کہ ٹیٹوبنوانے کے بعد لوگوں کی بری تعداد سورج سے بچاؤ کے لیے زیادہ محتاط رویہ اپناتی ہے اورجلد کی حفاظت کے لیے سن اسکرین سمیت دیگر مصنوعات کا استعمال کرتی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا

ٹیٹوبنانے کے لیے جو سیاہی استعمال کی جاتی ہےوہ جلد پر UV  شعاعوں کو روکنے کے لیے حفاظتی  تہہ بناتی ہے۔

ٹیٹو بنانے سے جلد میں ایسا مدافعتی ردعمل پیدا ہو سکتا ہے جو کینسر کے ابتدائی خلیات کو ختم کرنے صلاحیت رکھتا ہو۔

واضح رہے میلانوما ایک جلد کا کینسر ہے جو مرد حضرات کی نسبت خواتین کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔

محققین نے واضح کیا ٹیٹو میلانوما کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں، لیکن یہ کہنا درست نہیں کہ جتنا زیادہ ٹیٹو بنوائیں گے، خطرہ اتنا ہی کم ہو جائے گا، اس کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version