Advertisement

موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا

موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا

موبائل فون کی ایجاد نے جہاں رابطے کو سہل بنادیا ہے وہی اس نے کئی امراض کے خطرے کو بھی بڑھا دیا ہے بواسیر ان ہی میں سے ایک ہے۔

ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ باتھ روم میں موبائل کا استعمال بواسیر کے خطرے کو بڑھاسکتا ہے۔

کیا آپ بھی ٹوائلٹ پر بیٹھے بیٹھے خبریں پڑھتے ہیں، ای میلز چیک کرتے ہیں یا سوشل میڈیا پر وقت گزارتے ہیں؟ تو احتیاط کریں، یہ عمل بواسیر ہونے کے امکان کو بڑھا سکتا ہے۔

جو لوگ ٹوائلٹ پر اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، ان میں بواسیر ہونے کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہوتا ہے جو ایسا نہیں کرتے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کا استعمال ممکنہ طور پر ٹوائلٹ پر بیٹھنے کا وقت بڑھا دیتا ہے، جس کی وجہ سے مقعد (Anus) پر دباؤ بڑھتا ہے، اور یہ بواسیر کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کیا موبائل کے نوٹیفیکیشن صحت کے لیے مضر ہیں، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

بواسیر کے مرض میں مقعد کے راستے میں موجود رگوں میں ورم آجاتا ہے، یہ حمل کے دوران، زیادہ وزن یا رفع حاجت کے دوران مقعد پر دباؤ کی وجہ سے جنم لیتا ہے، ورم کی وجہ سے شدید درد اور خون کے اخراج ہونے لگتا ہے۔

اس نئی تحقیق میں، محققین نے بیت اسرائیل ڈیکونیس میڈیکل سینٹر میں کولونواسکوپی کرانے والے 125  افراد سے سوالات کیے، جن میں سے 43 فیصد کو بواسیر تھی۔

ان میں سے 66  فیصد افراد نے بتایا کہ وہ ٹوائلٹ پر اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، جبکہ اس ضمن میں خبروں کا مطالعہ اور سوشل میڈیا استعمال کرنا سب سے عام سرگرمیاں تھیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہوئے وقت کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہوتا ہے، تاہم ہر بار ٹوائلٹ پر زیادہ وقت گزارنا بواسیر کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے، کوشش کریں کہ باتھ روم میں فون ساتھ نہ لے کر جائیں، اور رفع حاجت کے لیے چند منٹ سے زیادہ وقت نہ لگائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
سندھ میں پولیو مہم کا آغاز، وفاقی وزیر صحت نے افتتاح کیا
مخصوص خوشبو سونگھنے سے دماغی صلاحیت بڑھ سکتی ہے، تحقیق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version