Advertisement

یہ سادہ سا ٹیسٹ وقت سے پہلے ہارٹ فیلیئر کی نشاندہی کر سکتا ہے

یہ سادہ سا ٹیسٹ وقت سے پہلے ہارٹ فیلیئر کی نشاندہی کر سکتا ہے

آسٹریلیا کے محققین نے ایک ایسا ٹیسٹ دریافت کیا ہے جو وقت سے پہلے ہارٹ فیلیئر کے چھپے ہوئے خطرے کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

ہارٹ فیلیئر کا مطلب زندگی کا خاتمہ نہیں ہے، تاہم اس کی جلد نشاندہی ضروری ہے، اس ضمن میں ایک نئی اسکریننگ تکنیک سامنے آئی ہے جس میں صرف ایک سادہ تھوک کا ٹیسٹ خطرے کی علامت ظاہر کرسکتا ہے۔

ہارٹ فیلیئر کی یہ سنگین حالت کارڈیک اریسٹ سے مختلف ہوتی ہے، جس میں دل مکمل طور کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، ہارٹ فیلیئر اس وقت جنم لیتا ہے، جب دل بہت زیادہ کمزور ہوجاتا ہے یہاں تک کہ یہ جسم کے مختلف حصوں میں خون کو مناسب رفتار سے پمپ بھی نہیں کرسکتا، جس کی وجہ سے ٹشوز کو آکسیجن کی کمی ہونے لگتی ہے اور دل فاسد مادوں صاف کرنے میں ناکام رہتا ہے، اس طرح نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اگرچہ اس کا  ابھی تک کوئی مکمل علاج تو دریافت نہیں ہوا ہے، تاہم موجود طریقہ علاج سے اس کی حالت میں بہتری آ سکتی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: یہ عام سی سرگرمیاں آپ کے دل کی صحت کو بہتر بنا سکتی ہیں

 چونکہ اس کی ابتدائی علامات اکثر معمولی نوعیت کی ہوتی ہیں اور انہیں دوسری بیماریوں سے مماثلت کی بنا غلط سمجھا جا سکتا ہے، مریضوں کی تشخیص عام طور پر تب ہوتی ہے جب ہارٹ فیلیئر زیادہ بڑھ جاتا ہے، جبکہ یہ تاخیر مہنگے علاج اور بہت زیادہ ٹیسٹ کے باعث مزید بڑھ جاتی ہے۔

ہارٹ فیلیئر کے نتیجے میں جسم  S100A7 نامی پروٹین کی مقدار بڑھ جاتی ہے، ہارٹ جتنا کمزور ہوگا اس کی مقدار اتنی ہی زیادہ ہوگی۔

ایک اس نئے مِسنجر آر این اے (mRNA) ٹیسٹ کے ذریعے تھوک میں اس پروٹین کی مقدار کو دیگر روایتی طریقوں کی نسبت کافی اعتماد سے معلوم کیا جا سکتا ہے۔

ایک تجربے کے دوران ہارٹ فیلیئر کے 30 مریضوں کے تھوک کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا، تو اس تھوک کے ٹیسٹ نے پروٹین کی سطح کو ماپنے کے لیے روایتی طبی طریقوں کے مقابلے میں 28 فیصد وقت درست نتائج دیے۔

Advertisement

تاہم محققین کا کہنا ہے کہ ایک بڑے گروپ پر آزمانے کے بعد اسے عوام کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
ماہرین نے صحت مند دل کیلئے بہترین سپر فوڈ بتادیا
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version