Advertisement

کیلا اسمودی کی افادیت کو کم کردیتا ہے، تحقیق میں اہم انکشاف

کیلا اسمودی کی افادیت کو کم کردیتا ہے، تحقیق میں اہم انکشاف

ایک انتہائی منفرد تحقیق سے بات سامنے آئی ہے کہ اسمودی کی تیاری میں کیلے کا استعمال اس کی افادیت کو کم کر دیتا ہے۔

اسمودی ایک انتہائی صحت بخش غذا ہے جس کے فائدے بے شمار ہے، تاہم اگر آپ کا مقصد ایک صحت مند اسمودی تیار کرنا ہے، تو اس کی تیاری میں کیلے کا استعمال نہ کریں۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی ڈیوس کے محققین کے مطابق  اسمودی میں دیگر پھلوں کے ساتھ کیلے کا اضافہ فلیوانول نامی صحت بخش اجزاء کو جسم میں جذب کرنے میں رکاوٹ کا سبب بن سکتا ہے، یہ جز دماغ اور دل کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

فلیوانول نامی مرکب سیب، بیریوں، کوکو اور انگور جیسی غذاؤں میں بکثرت پایا جاتا ہے، اس کا باقاعدگی سے استعمال یادداشت اور خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے ساتھ سوزش کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ کیلے اور سیب چھیلنے کے بعد براؤن ہوجاتے ہیں اس کی وجہ ان دونوں پھلوں میں پولی فینول آکسیڈیز (پی پی او) نامی خامرہ ہے، اور یہی خامرہ فلیوانول نامی مرکب کے جذب کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے، اس تحقیق کا مقصد کیلے میں موجود اسی اینزائم کا اسمودی پر اثر جاننا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ایک فرد کو دن میں کتنے کیلے کھانے چاہئیں؟ ماہرین نے بتادیا

مححقین نے تحقیق میں شریک افراد کو دو مختلف اسمودیز پیش کی گئیں، ایک اسمودی میں کیلاشامل کیا گیا تھا، جس میں پولی فینول آکسیڈیس ہوتا ہے، جبکہ دوسری اسمودی صرف بیریوں سے بنائی گئی تھی، جن میں کم پی پی او ہوتا ہے۔

جبکہ ایک کنٹرول گروپ کو فلیوانول کیپسول بھی دیے گئے تھے تاکہ موازنہ کیا جا سکے۔ بعد ازاں، ان کے خون اور پیشاب میں فلیوانول کی سطح کی پیمائش کی گئی۔

نتائج حیران کن تھے جن لوگوں نے کیلا والی اسموتھی لی تھی پی ان میں فلیوانول کی سطح کنٹرول کیپسول لینے والوں سے 84 فیصد کم تھیں۔

اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹٹکس دل کی بہتر صحت کے لیے روزانہ 400 سے 600 ملی گرام فلیوانولز تجویز کرتی ہے۔

اگر آپ فلیوانولزکی تجویز کردہ مقدار حاصل کرنا چاہتے ہیں تو جب بھی اسمودی تیار کریں اس میں کیلا کا استعمال نہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version