Advertisement

جلد کو تروتازہ اور جوان رکھنے کیلئے دار چینی میں یہ چیز ملا کر لگائیں

اکثر لوگوں کو معلوم نہیں کہ جلد کو جوان رکھنے کیلئے بھی ایک لاجواب نسخہ ہے۔

جلد کو تروتازہ اور جوان رکھنے کے لئے دارچینی کو کئی طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مثال کے طور پراگر آپ جلد کی جھریوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے دار چینی کو زیتون کے تیل کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔

دو چمچ زیتون کا تیل لے کر اس میں آدھا چمچ دار چینی کا پاﺅڈر شامل کریں اور سات سے آٹھ منٹ تک لگا رہنے دیں۔

اس کے بعد چہرے اور گردن کا اچھی طرح مساج کریں اور پھر چہرے اور گردن کو کسی صاف اور نم دار کپڑے سے اچھی طرح صاف کرلیں۔

Advertisement

اسی طرح جلد کے دانوں کے خاتمے کیلئے دار چینی کا پاﺅڈر ایک چمچ لے کر اسے دو سے تین چمچ شہد کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں۔

اس پیسٹ کو جلد پر تقریباً 10منٹ تک لگارہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھوڈالیں۔ اس نسخے کے استعمال سے آپ جلد کے دانوں سے بآسانی نجات پا سکتے ہیں۔

دار چینی میں یہ چیز ملا کر لگائیں

ماہرین نے راز بتادیا اگر آپ جلد کو تروتازہ اور چمکدر بنانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے دار چینی کو کیلے کے ساتھ ملا کر فیس ماسک کے طور پر استعمال کریں۔

یہ فیس ماسک بنانے کیلئے ایک عدد کیلے کو مسل لیں اور اس میں ایک چمچ دار چینی کا پاﺅڈر شامل کرلیں۔

اگر آپ چاہیں تو اس میں دو سے تین چمچ شہد بھی شامل کرسکتے ہیں۔

Advertisement

اس فیس ماسک کو چہرے پر لگا کر خشک ہونے دیں اور تقریباً 10منٹ بعد دھوڈالیں۔

چہرے کی چھائیوں کے خاتمے کیلئے دار چینی کے تیل اور ناریل کے تیل کو برابر مقدار میں مکس کریں اور اس کے ساتھ چھائیوں والی جگہ پر نرمی کے ساتھ مالش کریں۔

چھائیوں کے خاتمے کے لئے اس نسخے کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کیلئے فائدے مند ؟
سردیوں میں جِلد کی خوبصورتی کیلئے لوشن گھر میں بنائیں
چہرے کو خوبصورت بنانے کیلئے گھر پر صابن بنائیں
سرد موسم اور خشک جلد؟ ’چنے کے آٹے‘ کا یہ ماسک آزمائیں
’گُڑ ‘ کھانے کیساتھ لگائیں بھی اور ان 4 مسئلوں سے نجات پائیں
مہنگی کریموں پر پیسے ضائع نہ کریں ، سبز چائے اور ایلو ویرا سے گھر پر بنائیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version