Advertisement

جاپانی پھل سے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، مگر کیسے؟

آج سے آپ گلے سڑے املوک (جاپانی پھل) کو پھینکیں نہیں بلکہ چہرے پر لگالیں اور جاپانی خواتین جیسی خوبصورتی حاصل کرلیں۔

یہ سن کر آپ کو عجیب لگ رہا ہوگا کہ خراب املوک ہی کیوں استعمال کریں؟ تازہ یا فریش املوک کا استعمال کیوں نہ کریں؟

جانئیے، کہ جو املوک تازہ اور بناء کسی نشان کا ہے وہ کھانے میں مفید ہے اور گلا سڑا املوک تو جاپان میں بھی بیوٹی پراڈکٹس بنانے کے کام آتا ہے۔

استعمال کیسے کرنا ہے ؟

اجزاء:

Advertisement

٭ املوک (جاپانی پھل) ،

٭ دہی،

٭ گلاب کا عرق،

٭ وٹامن ای کیپسول یا آئل۔

طریقہ:

٭ املوک کو دھو لیں تاکہ گندگی نہ رہے۔

Advertisement

٭ پھر ان کے اوپر کا پھول ہٹا کر بلینڈر میں سارا املوک ڈال دیں۔

٭ اس کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

٭ اس میں پانی شامل نہ کریں کیونکہ یہ بلینڈ ہونے کے بعد ایک گاڑھا مادہ بن جاتا ہے۔

٭ اب اس املوک کے پیسٹ میں دہی، گلاب کا عرق، وٹامن ای آئل یا کیپسول ڈال کر مکس کریں اور چہرے پر لگا لیں۔

فائدہ:

سڑے ہوئے املوک میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات زیادہ پائی جاتی ہیں۔ املوک خود تو سڑا ہوا ہوتا ہے لیکن جب اس کو دہی کے ساتھ مکس کیا جاتا ہے تو یہ آپ کی جلد کی خوبصورتی کے لیے بلیچ جیسے ایکسلیٹر جیسا کام کرتا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کیلئے فائدے مند ؟
سردیوں میں جِلد کی خوبصورتی کیلئے لوشن گھر میں بنائیں
چہرے کو خوبصورت بنانے کیلئے گھر پر صابن بنائیں
سرد موسم اور خشک جلد؟ ’چنے کے آٹے‘ کا یہ ماسک آزمائیں
’گُڑ ‘ کھانے کیساتھ لگائیں بھی اور ان 4 مسئلوں سے نجات پائیں
مہنگی کریموں پر پیسے ضائع نہ کریں ، سبز چائے اور ایلو ویرا سے گھر پر بنائیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version