Advertisement

عرق گلاب سے خوبصورتی بھی صحت بھی، مگر کیسے؟

عرق گلاب

عرق گلاب کسی طرح سے نقصان دہ نہیں ، بلکہ جسم اور ہاتھوں کی جلد میں تازگی، سفیدی اور نرمی پیدا کرتا ہے کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں عرق گلاب کے فوائد کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

1۔ تیز دل کی دھڑکن ہو :

اگر کسی وجہ سے آپ کے دل کی دھڑکن تیز رہتی ہے یا جسم میں خون کی کمی ہے تو اس کی وجہ سے بھی دل کی دھڑکن ذرا سے چلنے پھرنے سے تیز ہو جاتی ہے تو اس کے لئے نسخہ یہ ہے۔

کشمش 8 سے 10عدد

Advertisement
عرقِ گلاب ایک تہائی کپ/گلاس
پانی تین چوتھائی کپ/گلاس

جس کو بھی تیز دھڑکن کی بیماری ہے اس کے لئے یہ علاج ہے کہ صبح نہار منہ کشمش کھائیں اس کے اوپر ایک تہائی کپ عرقِ گلاب میں اس عرق گلاب سے تین گنا بڑھا کر پانی لے لیں اور اس میں ملا لیں، یعنی ایک حصہ عرقِ گلاب اور تین حصہ پانی ملا کر اس کشمش کے اوپر پی لیں۔

10 سے 15 دن میں آپ کی یہ تکلیف ختم ہوجائے گی۔

2۔ مسوڑھوں سے خون آرہا ہو:

اگر آپ کے مسوڑھوں سے خون آرہا ہو تو اس کے لئے یہ نسخہ استعمال کریں۔

Advertisement

اگر آپ کے مسوڑھے کمزورہیں ان سے خون آرہا ہو تو اس کے لئے ایک گلاس میں عرق گلاب لے لیں اس سے کلیاں کریں لیکن یہ کلی فوراً نہ کریں تھوڑی دیر اس عرق گلاب کو منہ میں رکھیں اور اچھی طرح پورے منہ میں گھمائیں، پھر کلی کریں۔

4 سے 5 کلیاں کریں تو خون آنا تو فوراً ہی بند ہوجائے گا اس کے ساتھ مسوڑھے انتہائی مضبوط اور منہ سے خوشبو بھی آتی رہے گی۔

3۔ دل چہرے اور آنکھوں کے لئے:

جن لوگوں کو دل کی تکلیف ہوتی ہے، یا ان کی انجیوگرافی یا انجیوپلاسٹی ہوچکی ہے یا بائی پاس ہو چکا ہو ان کے لئے یہ نسخہ ہے۔ یا اگر کسی کو دل کا مرض نہیں بھی ہے لیکن وہ اپنے دل کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تویہ نسخہ ازمائیں۔

روزانہ ایک چوتھائی کپ عرقِ گلاب پی لیں چاہیں تو پانی ملا لیں چاہیں تو ایسے ہی پی لیں۔ یہ مقوی قلب ہے، دل کو طاقت دیتا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کیلئے فائدے مند ؟
سردیوں میں جِلد کی خوبصورتی کیلئے لوشن گھر میں بنائیں
چہرے کو خوبصورت بنانے کیلئے گھر پر صابن بنائیں
سرد موسم اور خشک جلد؟ ’چنے کے آٹے‘ کا یہ ماسک آزمائیں
’گُڑ ‘ کھانے کیساتھ لگائیں بھی اور ان 4 مسئلوں سے نجات پائیں
مہنگی کریموں پر پیسے ضائع نہ کریں ، سبز چائے اور ایلو ویرا سے گھر پر بنائیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version