Advertisement

پاکستان اور افغانستان کا میچ بہت دلچسپ ہوگا، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ  آج پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ بہت دلچسپ ہوگا اور جہاں تک میچ کا تعلق ہے میری دعا ہے کہ پاکستان جیتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور افغانستان کے میچ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا میچ بہت دلچسپ ہوگا، جیت پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچا سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ افغان ٹیم نے کرکٹ پاکستان سے سیکھی ہے، اب افغان کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گوکہ پاکستان نے اچھی پرفارمنس میں تاخیرکی لیکن  ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں شکست دی ہے، اس لیے ہم پرامید ہیں۔جہاں تک آج کے میچ کا تعلق ہے میری تو دعا ہے کہ پاکستان جیتے اور پوری قوم بھی یہی چاہتی ہے کہ پاکستان، افغانستان اوربنگلہ دیش سے میچزجیتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
اقتصادی جائزہ مذاکرات ، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل ، آئی ایم ایف مشن نے وضاحت طلب کر لی
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version