Advertisement

اسلام آبا د میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پا بندی عائد

حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ 14 اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگزکے استعمال پرپابندی ہوگی۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو سیلاب، پانی کی کمی، ہیٹ ویوز سمیت دیگر مسائل کا سامناہے ، ان مسائل پر قابو پانے  کے لیےحکومت نے بلین ٹری سونامی سمیت اہم منصوبے شروع کئے ہیں ، جس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، ہماری حکومت نے کلین گرین اینی شیٹو کا بھی آغاز کیا ہے۔

ان کا  مزیدکہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پر وزیراعظم عمران خان کی بہت زیادہ توجہ ہے اور وہ اس حوالے سے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں ۔

یاد رہے کہ حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  14 اگست2019 سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ رواں سال 17مئی کو کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version