غیر قانونی طور پر ایرانی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں 67 پاکستانی گرفتار

یرانی فورسز نے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونیوالے 67 پاکستانی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا، تفتان سرحد پر لیویز کے حوالے کردیا گیا۔
لیویز کے مطابق زیر حراست تارکین وطن بہتر روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے تاہم ایرانی فورسز نے انہیں پاک ایران سرحدی علاقے سے گرفتار کرکے تفتان سرحد پر لیویز بلوچستان کے حوالے کردیا۔
لیویز حکام کے مطابق گرفتار افراد کو مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے، جن پر فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement