Advertisement

میرحاصل بزنجوکی اپوزیشن لیڈرراجہ ظفرالحق سے ملاقات

اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق سے میر حاصل بزنجو نے ملاقات کی، جس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطا بق پاکستان کے ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ کی ممکنہ تبدیلی کے لیے بلوچستان سے نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی اپوزیشن لیڈرراجہ ظفر الحق سے ملاقات  ہوئی ۔۔

ملاقات میں میر حا صل بزنجو نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کے امیدوار کا فیصلہ 11 جولائی کو رہبر کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

حاصل بزنجو نےامیدوار ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ زیادہ سے زیادہ سینیٹرز کے دستخط کے ساتھ تحریک جمع کرونا چاہتےہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن سینیٹرز کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کرلیا ہےاورنئے چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ رہبرکمیٹی کرے گی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرزسے رابطوں سے متعلق حکمت عملی طے کی جائیگی،اجلاس میں قائد ایوان شبلی فراز، اعظم سواتی، سنیٹر احمد خان، سنیٹر مراز آفریدی سمیت دیگر شریک ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version