پنجاب میں مون سون بارشوں سے تباہی

پنجاب کےمختلف شہروں میں مون سون بارشوں کےنئےاسپیل نے تباہی مچادی جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں بارشوں کے باعث 250 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی غائب ہوگئی جبکہ راولپنڈی میں نالہ لئی کی سطح 12 فٹ بلند ہوگئی ہے۔
لاہور اور راولپنڈی میں بیشتر نشیبی علاقے ڈوب گئے جبکہ سڑکیں ندی نالوں کا منظرپیش کرنےلگیں ہیں، بارشوں کی وجہ سے فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا اور 14 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
سیالکوٹ اور دیگر مقامات پر بھی ندی نالوں میں طغیانی جبکہ گوجرانوالہ میں بارش سے گلی محلے زیر آب آگئے ۔ ڈسکہ میں بھی مسلسل 3 گھنٹے بارش ہوئی ہے۔
دوسری جانب سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ورکس کو بارشوں کے بعد جمع پانی کی نکاسی کے کام کی نگرانی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ ورکرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ مختلف علاقوں بالخصوص شاہراؤں پر جمع ہونے والے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بناہا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

