Advertisement

انصاف کی فراہمی میں جھوٹی گواہی بڑا مسئلہ ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس  پاکستان آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہےکہ  انصاف کی فراہمی میں جھوٹی گواہی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

کراچی میں سینٹرل پولیس آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ انصاف پرمبنی معاشرہ چاہتے ہیں توجھوٹی گواہی کاخاتمہ کرنا ہوگا جس کے لئے بیانات کو پراعتماد  بنانے  کے لیےاسسمنٹ کمیٹی بنارہے ہیں۔

آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی میں جھوٹی گواہی بڑامسئلہ ہے، جھوٹی گواہی دینے والےکو بھی مجرم کے برابر سمجھا جانا چاہیے اور اس پر آئندہ گواہی دینے پر پابندی عائد کردینی چاہیئے۔

پولیس کی کارکردگی کے متعلق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ معاشرے میں پولیس کے تصور اور نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ عدلیہ کی آزادی کی طرح پولیس کی آزادی بھی ضروری ہے اور پولیس کے نظام کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version