سینٹ کا اجلاس یکم اگست تک ملتوی

چیئرمین سینٹ کیخلاف اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس طلب کیا گیا، اجلاس چند منٹ ہی جاری رہ سکا جبکہ حکومت اور اپوزیشن کی ایما پر اجلاس یکم اگست تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی نے اجلاس کی صدارت کی جس میں چئیرمین سینٹ نے اپنے خلاف قرارداد پر تحریک پیش کرنے کی خود اجازت دی۔
اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ہم نے تحریک جمع کرائی کہ چیئرمین سینٹ کے معاملے پر ووٹنگ کرائی جائے بجائے اس کے کہ قرارداد پر کارروائی کی جاتی ایوان میں رولز 218 پر بحث کرائی جارہی ہے۔
انہوں نے درخواست کی کہ اجلاس کو ملتوی کیا جائے اور یکم اگست کو ہونے والے اس اجلاس میں قرارداد پر ووٹنگ کرائی جاۓ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News