Advertisement

ن لیگ کو پاکستان کی خدمت کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ن لیگ  کو پاکستان کی خدمت  کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آج ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ ترین دن دیکھا، سابق وزیراعظم کو گیس لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، عوام کو نواز شریف پر یقین ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں، کارروائیوں کو انتقامی احتساب بنا دیا گیا، قطر کے سرکاری ادارے نے پاکستان سے ایل این جی کا معاہدہ کیا، عمران نیازی سے بیرونی فنڈنگ کا حساب کیوں نہیں لیا جاتا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا جمہوری حکومت کی سانس اکھڑی ہوئی ہے، شاہد خاقان کی وجہ سے ملک اربوں ڈالر نقصان سے بچ گیا، بی آرٹی پشاور تمام جرائم کی ماں ہے، پشاور کھڈوں کا شہر بن گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version