گلشن معمار میں کیٹل فارم سے ڈاکو لاکھوں روپے کے جانور لے اڑے

گلشن معمار میں مسلح ڈاکوؤں کی کیٹل فارم پر واردات ،ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کےقربانی کے جانورٹرکوں میں بھر کرلےگئے ۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مسلح ڈاکورات کے اندھیرے میں کیٹل فارم میں داخل ہوئے اور ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے15 قربانی کے جانورٹرکوں میں بھر کرلےگئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان جن کی تعداد 14 تھی رات 4 بجے سے 5 بجے تک کیٹل فارم میں رہے ،ملزمان نے کیٹل فارم کے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ اور ملازمین سے موبائل فونز بھی چھین لیے۔مسلح ملزمان نےملازمین کو رسیوں سے باندھ کر خوب زدوکوب بھی کیا ۔
پولیس کے مطابق واردات کی ایف آئی آر14ڈاکوؤں کے خلاف گلشن معمار تھانے میں درج کرلی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News