Advertisement

توشہ خانہ کیس: نیب کی نواز شریف سے جیل میں تفتیش

نیب  نے توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں تفتیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب اسلام آباد کی تین رکنی ٹیم  نے کوٹ لکھپت جیل   میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ایک گھنٹے تک تفتیش کی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف  توشہ خانہ کیس میں سرکاری گاڑیوں اور مختلف ممالک سے ملنے والے قیمتی تحائف کے غیر قانونی اور ذاتی استعمال کے الزامات ہیں۔

نیب کی جانب سے نواز شریف کو سوالنامہ دیا گیا جس میں سے کچھ سوالات کے جوابات نواز شریف نےدیے اور کچھ کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم نہیں ۔

گاڑیوں کے استعمال  کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ بطور وزیر اعظم پاکستان مجھے ان گاڑیوں کے استعمال کا  قانونی حق حاصل ہے۔

Advertisement

جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف سے  تفتیش کے دوران جیل افسران کو کمرے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی ۔

یاد رہے  کہ نیب کی تفتیشی ٹیم نے 27مئی کو بھی نوازشریف سے جیل میں دو گھنٹے تک سوالات کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version