Advertisement

سندھ رینجرز کی کارروائی، تین منشیات فروش گرفتار

پاکستان رینجرز(سندھ)نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرعوامی کالونی کے علاقے میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارشدعلی عرف کاکاعرف علی کو گرفتار کر لیا۔ جو علاقے میں منشیات فروشی اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

 اس کے علاوہ فیروزآباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان عدیل احمد اور محمد جنید صدیق کو گرفتار کرلیا جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن،مسروقہ ساما ن اور منشیات بھی برآمدکرلی گئی ہے اور تینوں ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version