قبائلی اضلاع میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری

قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
اضلاع کی 16 نشستوں پر انتخاب کےلئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیرکسی وقفہ کے جاری رہی۔
تفصیلات کے مطابق پولنگ کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور پولنگ کا مجموعی عمل پرامن طور پر مکمل ہوا جبکہ الیکشن کمیشن کے مطابق فاٹا سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 16حلقوں میں پولنگ کا عمل پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا، حساس پولنگ سٹیشنوں کے اندر اورباہر جبکہ عمومی پولنگ سٹیشنوں کے باہر پولیس اور ایف سی کے دستوں کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوان بھی تعینات کئے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News