Advertisement

نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں،شیریں مزاری

 وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں سیلولرکمپنی کے زیراہتمام خصوصی افراد کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کیا ۔

شیریں مزاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید دورمیں ٹیکنالوجی تیزی سے تبدیل ہورہی ہے، خصوصی افراد کو قومی دھارے میں لانے کیلئے قانون لیکرآرہے ہیں۔

وفاقی وزیربرائےانسانی حقوق نے کہا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کے لئے اقدامات حکومت کی پہلی ترجیح ہےاورچائلڈ لیبرپرسروے بھی چند ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روز تشدد کے واقعات سامنے آتے ہیں،1099ہیلپ لائن شروع کی ہے جس سے خواتین کو وراثت میں حق دلوانے کیلئے وکیل فراہم کیا جاتا ہے۔

Advertisement

انھوں نے کہا دیہی علاقوں میں پیدائش کا اندراج نہایت ضرروی ہے جو سیلولرکمپنیوں کی امداد سے ممکن ہے۔

وفاقی وزیرکا یہ بھی کہنا تھا کہ خصوصی افراد کی مدد کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ضروری ہےجس کے تمام اخراجات حکومت اٹھائے گی ۔

شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ آئین میں ہرشہری کے حقوق ہیں جن کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہےاورحکومت کم وسائل کے باوجودعوامی اہمیت کے لئےاقدامات کررہی ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version