ایئر چیف کا پولینڈ کے آرمڈ فورسز ہیڈکوارٹرز کا دورہ

ایئر چیف مجاہد انوار خان نے پولینڈ کے آرمڈ فورسز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ہیڈکوارٹرز آمد پر ائیر چیف کا پولینڈ آرمڈ فورسز کے جنرل کمانڈر جنرل جارسلاو میکا نے استقبال کیا جبکہ اس موقع پر پولینڈ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل جان سلیوکا اور بریگیڈیر جنرل یاسک پشتوا بھی موجود تھے ۔
ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا ہے کہ پولش آرمڈ فورسز کے چاق و چوبند دستے نے پاک فضائیہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے فضائیہ کے اول دور کی تعمیر و ترقی اور جدیدیت میں پولش افسران کے کلیدی کردار کو بھی سراہا گیا ہے۔
پولینڈ کے ڈپٹی منسٹر آف ڈیفنس مسٹر مارک لیپنسکی اور ڈپٹی چیف آف دی جنرل سٹاف میجر جنرل ڈریسز لکووسکی نے بھی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک فضئیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ حالیہ دنوں میں پولش ائیر فورس کی خصوصی دعوت پر پولینڈ کے سرکاری دورہ پر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

