بارشوں کے دوران تمام افسران کی کارکردگی قابل ستائش رہی، سعید غنی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا حالیہ مون سون بارشوں کے کے حوالے سے کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران اور بارش کے بعد تمام افسران کی کارکردگی قابل ستائش رہی ہے۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیرصدارت کمشنر ہاؤس کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی ، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اے ڈی سنجرانی ، واٹر بورڈ کے اسد اللہ خان، تمام ڈسٹرکٹ کے میونسپل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔
اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ تمام ڈسٹرکٹ کے میونسپل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث شدید بارشوں میں بھی کسی بھی ڈسٹرکٹ کی مین شارع بند نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ بارشوں کی پیش گوئی کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کیا کیا اقدامات کئے جائیں گے اس سے بھی وزیر بلدیات کو آگاہ کیا گیا جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے ڈسٹرکٹ میں بارشوں کے باعث ہونے والی اموات اور بالخصوص کرنٹ سے ہلاکتوں سے بھی وزیر بلدیات کو آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

