Advertisement

 کشمیر کیلئے لڑیں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے، سراج الحق

Siraj ul haq on Kashmir

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر کے موجودہ صورتحال میں پاکستانی حکمرانوں کے رویے پر افسوس ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پشاور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔

کشمیر بچاؤ مارچ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے اگر سستی کا مظاہرہ کیا تو جماعت اسلامی کا مارچ سری نگر میں نظر آئے گا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ سری نگر میں ہر کشمیری کے گھر پربھارتی فوج اور آر ایس ایس کے غنڈے کھڑے ہیں جبکہ ہمارے حکمران صرف زبانی کلامی پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہنا کہ اسلام آباد اس وقت سنگ مرمر کا قبرستان بنا ہوا ہے، اذان دیکر انہیں جگانے کی کوشش کی لیکن یہ جاگتے نہیں۔

Advertisement

سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم ٹرمپ اور مودی کے دھوکے میں نہ آئے،ٹرمپ سے ثالثی کرانا اپنے سینے میں خود چھرا گھونپنے کے مترادف ہے،انھوں نے کہا کہ حکومت کو کسی حادثے کا انتظار ہے لیکن کشمیر کا مسئلہ بارڈر کا نہیں یہ مسلمانانوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو وقت دیتا ہوں اور تجاویز دیتا ہوں لیکن اگر حکومت ٹھس سے مس نہ ہوئی تو ہم خود فیصلہ کرینگے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر کچھ نہ کیا تو ہم ان کا جنازہ پڑھ کر آگے بڑھے گے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ہم کشمیر کے لئے ایک ہزار سال تک لڑیں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

جلسے کے اختتام پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کشمیریوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version