Advertisement

حبیب پبلک اسکول کے سوئمنگ پول میں بچہ ڈوب کر جان بحق، مقدمہ درج

Habib school-Kid drowned- Khi

پی آٸی ڈی سے کے قریب واقع حبیب پبلک اسکول کیمپس  کے سوئمنگ پول میں بچہ ڈوب کر جان بحق ہوگیا۔، ڈاکس تھانے میں اسکول انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

واقعے کا مقدمہ سوٸمنگ انسٹرکٹر ، اسکول پرنسپل اور دیگر انتظامیہ کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ قتل خطإ کی دفعہ 322/34 کے تحت درج کیا گیا ہے اور ابتدایئی کاروائی میں مقدمے میں نامزد دونوں سوٸمنگ انسٹرکٹرز کو پولیس نے گرفتار بھی کرلیا ہے۔

  ڈوب کرجان بحق ہونے والا بچہ چھٹی کلاس کا طالب علم تھا۔

 کمسن بچے کی لاش ساٶتھ سٹی اسپتال منتقل کردی گٸی ہے۔ جان بحق ہونے والے بچے کی شناخت عثمان کے نام سے ہوٸی ہے۔

ڈائیریکٹر اسکولز کا جبیب پبلک اسکول کی پرنسپل سے رابطہ کیا ہے۔ جس میں اسکول کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ  آج اسکول میں سوئمنگ ڈے تھا، 15 بچوں کو سوئمنگ کلاس دی جارہی تھی۔

Advertisement

 سوئمنگ پول بچوں کے قد سے گہرا تھا، بچے نے گھبرا کر غوطہ کھایا اور بیہوش ہوگیا۔ بچے کو اسکول انتظامیہ ہسپتال لے کر پہنچی تو بچہ دم توڑ گیا۔

ڈائیریکٹر اسکولز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2 انسٹرکٹر بچوں کو سوئمنگ سکھا رہے تھے، اس کے باوجود ایسا حادثہ ہونا تشویشناک عمل ہے۔

صبح اسکول میں تفتیشی ٹیم بھیج کر معاملہ پتہ کریں گے، اسکول کی رجسٹریشن بھی معطل کی جاسکتی ہے۔

اسکول سے دو سوئمنگ اسنٹرکٹرز کو حراست میں لیا گیا تھا۔ زیر حراست ٹرینرز میں ممتاز اور سیف اللہ شامل ہیں،  زیرحراست افراد سے تحقیقات کی جاری ہیں۔ میڈیکل لیگل کارروائی کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا جاے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version