مرید عباس کوانصاف دو، قاتلوں کو پروٹوکول دینا بند کرو،اہلیہ مرید عباس

بول نیوز کے اینکر مرید عباس قتل کیس میں ان کی اہلیہ اور سول سوسائٹی نے ملزم عاطف زمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطا بق بول نیوز کے اینکر مرید عباس کی اہلیہ اورسول سوسائٹی کا پریس کلب کے باہرمظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے پریس کلب کے با ہر ملزم عاطف زمان کو پھانسی دو کے نعرے لگائے۔
مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ پولیس ملزم عاطف زمان کو پروٹوکول دے رہی ہے،مقدمے میں اب تک انسداد دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی گئیں ہیں۔
اہلیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہائی پروفائل قتل کیس کے افسر طارق دھاریجو لندن میں ہیں اور ڈی آئی جی سائوتھ نے کہا تھا کہ ایس ایس پی ملاقات کریں گےلیکن اب تک ملاقات نہیں ہوسکی ہے۔
اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ مرید عباس ہمایوں کے ذریعے عاطف زمان سے ملا،اب ہمایوں ملک سے فرار ہے پولیس نے اب تک ہمایوں سے کوئی تفتیش نہیں کی۔
زاراعباس نے مریدعباس قتل کیس میں وزیراعظم اورچیف جسٹس سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

