Advertisement

شاہ محمود قریشی کا سوئس وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

Shah Mehmood telephones

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ ایگنازیو کاسیس سے آج  ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود  قریشی نے سوئٹز لینڈ کے وزیر خارجہ ایگنازیو کاسیس سے  مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے آنے والی رپورٹس انتہائی تشویشناک ہیں۔

شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ سوئس ہم منصب کو بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اقدامات اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا ۔ ہندوستان نے 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔

شاہ محمود نے ٹیلیفونک رابطہ میں کہا کہ  بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے صریحاً منافی ہیں۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کے سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ ایگنازیو کاسیس سے ٹیلیفونک رابطے کا سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ کے جانب سے اچھا رد عمل سامنے آیا ہے۔

سویٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ نے اس ساری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ساری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملات پر پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے مذاکرات پر زور دیا ہے ۔

وزیرِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے تمام فریقین کو تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے27ویں آئینی ترمیم کو ووٹ دینے کی منظوری دے دی
27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم، بل دوبارہ منظوری کیلئے سینیٹ جانے کا امکان
ہم جب بھی اقتدار میں آئے ان ترامیم کو واپس کریں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان
اسلام آباد دھماکہ؛ چین اور امریکہ سمیت عالمی برادری کی شدید مذمت
قومی اسمبلی کا اجلاس جاری؛ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان
ایف بی آر کا اے آئی کی مدد سے 70 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشواروں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ،
Advertisement
Next Article
Exit mobile version