Advertisement

جنرل قمرجاوید باجوہ ملازمت میں توسیع لینے والے چوتھےآرمی چیف

Army Chief

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مدت ملازمت میں توسیع لینے والے پاک فوج کے چوتھے سربراہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت تین سال ہوتی ہے، جس کے بعد وہ ریٹائر ہو تے ہیں اور ان کی جگہ نیا آرمی چیف مقرر کیا جاتا ہے۔

اس سے پہلے جنرل ضیاالحق 12 سال ، پرویز مشرف 9 سال اور اشفاق پرویز کیانی 6 سال تک پاک فوج کی کمان سنبھال چکے ہیں۔

جنرل ضیا الحق تقریباً 12 سال تک آرمی چیف کے عہدے پر بطور صدر پاکستان وہ خود ہی اپنی مدت ملازمت میں توسیع کرتے رہے۔

جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف بھی9 سال تک آرمی چیف کے عہدے  پر فائز رہےاور 1999 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پرویز مشرف  نے بھی  اپنی مدت ملازمت میں خود ہی دو بار توسیع کی۔

Advertisement

جبکہ جنرل اشفاق پرویز کیانی واحد آرمی چیف تھے جن کی مدت ملازمت میں سویلین حکومت نے توسیع کی۔ جنرل ریٹائرڈ کیانی کی مدت ملازمت میں سابق صدر آصف زرداری نے توسیع کی تھی۔انہوں نے 2007 سے 2013تک پاک فوج کے سپہ سالارکی  ذمہ داریاں سنبھالیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم  عمران خان نےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی  توسیع  کردی ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا تھا ۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم  نے فیصلہ ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل  اور علاقائی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر کیا ۔

خیال رہے کہ 29 نومبر 2016 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل راحیل شریف کی جگہ پاک فوج کی قیادت سنبھالی تھی۔ اس وقت کے صدر ممنون حسین کی تجویز پر اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے انہیں تین سال کے لیے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version