Advertisement

کوئٹہ: کلی قاسم کی مسجد میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

Quetta blast

بلوچستان کے صوبائی دارالحکوت کوئٹہ میں مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 15سے زائدزخمی  ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی قاسم خان جامع مسجد کچلاک میں نماز جمعہ کے دوران دھماکاہوا جس کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی تھی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا  جبکہ بم پیش امام کے منبر کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔

ملک کی مذہبی و سیاسی شخصیات نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید افراد کے اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

پاکستان کے وزیرِ اعظم نے جامع مسجد کچلاک میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور اظہارِ افسوس کیا عمران خان کا مذید کہنا تھا کہ واقع سے متاثر ہونے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک  نے بھی کوئٹہ جامع مسجد کچلاک میں دھماکے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ اور افسوس ہے اور غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور زخمیوں کے صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔

رحمان ملک  کا مزید کہنا تھا کہ ایسے حملے پاکستان کے خلاف دشمن کی گھناؤنی سازش ہیں لہذا پوری قوم کو متحد ہوکر دشمن کی سازشوں کو ناکام کرنا ہوگا۔ ‏

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام  نے بھی  کوئٹہ  مسجد میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ  اللہ تعالی شہید ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

امیر مقام  نے جامع مسجد کچلاک میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے کہا کہ  دشمن کا مساجد کو نشانہ بنانا بزدلی کا ثبوت ہے ، مسجد اور نمازیوں کو نشانہ بنانے والے ہرگز مسلمان نہیں ہو سکتے۔

امیر مقام  کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کی ضرورت ہے ۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version