Advertisement

ملک بھر میں 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی

جمعہ

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا ابتدائی پروگرام تیار کر لیا گیا ہے، جمعے کے روز  ملک بھر میں 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے دن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے شکار مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں ابتدائی پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے، وفاقی حکومت کا مرکزی اجتماع شاہراہ دستور پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق جمعے کی نماز سے قبل 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ملک بھر میں ٹریفک روک دی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گےجبکہ ملک بھر کے تمام اضلاع میں مخصوص مقامات پر بھی احتجاج کیا جائے گا۔

Advertisement

احتجاج کے لیے جگہ کے تعین کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپا گیا ہے۔

احتجاج کے لیے سِول سوسائٹی اور طلبہ کو بھی دعوت دی گئی ہے جبکہ عوامی نمایندے اپنے حلقوں میں احتجاج کی قیادت کریں گے۔

ادھر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ قوم جمعے کو 12 سے ساڑھے 12 بجے تک کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ جمعے کے روز آدھے گھنٹے کے لیے ٹریفک روکی جائے گی، اجلاس جاری ہوا تو عمران خان کی قیادت میں وزیر اعظم آفس کے باہر جمع ہوں گے، ہر ڈسٹرکٹ میں مظاہرہ کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر مقامات کا تعین کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version