کشمیر کی جدوجہد کو بھارتی ظلم و جبر کے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جاسکتا، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بھارتی ظلم اور جبر کے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جاسکتا ہے۔
میڈیا کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 52 فیصد نوجوان آزادی کی جدوجہد کے دوران شہید ہوئے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرنی ہے، مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کی آزادی کو سلب کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم سے تنگ کشمیری نوجوان برہانی وانی بن رہے ہیں، بھارتی ناانصافیوں اور کشمیریوں پر ظلم کا مقدمہ پاکستان ہر فورم پر پیش کریگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بیٹھے نوجوانوں نے بھارتی بربریت دیکھی، کشمیریوں کو انتہاپسندی کی سوچ نے جکڑا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مصالحانہ کردار خوش آئند ہے، وزیراعظم عمران خان نے جس طرح دنیا میں کشمیر کا مقدمہ پیش کا، قوم کو اس پر فخر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارتی دعوے کی نفی ہوئی کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے، بھارت یکطرفہ اقدامات سے حقائق تبدیل کرسکتا ہے اور نا ہی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

