مقبوصہ کشمیر کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لےجائیں گے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھایا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں جانےکا اصولی فیصلہ ہوگیاہے، جلد ازجلد مقبوضہ کشمیرکا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لےجائیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام قانونی پہلوؤں کومدنظررکھ کرفیصلہ کیا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہمارا موقف واضح،اصولی اورٹھوس ہے، وزارت قانون تمام تفصیلات جلد جاری کرے گا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکے نفاذ کو 16 روز گزرگئے۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج بدستورجاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کرفیو کے باوجود سری نگر سمیت متعدد اضلاع میں بھارتی اقدام کیخلاف معصوم اور نہتےکشمیریوں کے احتجاج میں خواتین سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔
نہتے کشمیریوں کےاحتجاج کے دوران بھارتی فورسز کی جانب سے پیلٹ گنز ، آنسو گیس، شیلنگ سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ ،موبائل سروس، ٹی وی نشریات بدستور معطل ہیں جبکہ حریت رہنماوں کوبھارتی فورسز نےدہلی کی تہاڑجیل میں قید کررکھاہے۔محبوبہ مفتی سمیت سابق وزرائے اعلیٰ گھروں میں نظربند ہیں۔
یاد رہے بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو5 اگست کوحکمران انتہا پسندجماعت بے جے پی نےآرٹیکل 370 راجیہ سبھا میں پیش کرنےسےپہلے ہی یک طرفہ فیصلے کے تحت صدارتی حکم نامہ جاری کرکےختم کردیا تھا۔
بھارت نےکشمیریوں کے خصوصی حقوق سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370کو ختم کرکے مقبوضہ جموں وکشمیراور لداخ کودولخت کرکے بھارتی یونین میں شامل کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News