Advertisement

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم،سینیٹ میں قرارداد منظور

ایس او پیز

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف سینیٹ میں متفقہ قرار داد منظور کرلی  گئی اور کشمیرکااسٹیٹس تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کومسترد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا ، قائد ایوان شبلی فراز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد پیش کی ۔

قرارداد میں  کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کی مذمت کی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ نریندر مودی کے کشمیر میں اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی منافی ہے۔ کشمیر میں غیر قانونی طور پر کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ہر فورم کا استعمال کیا جائے۔اس سے قبل کشمیر پر بحث بھی ایوان میں جاری رہی جبکہ اراکین نے اس بات پر زور دیا کہ مودی حکومت کو موثر اور عملی جواب دینے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

اس موقع پر سینیٹر رضا ربانی  نے مسئلہ کشمیر پر سینیٹ کی کمیٹی بنانے کی تجویز دیدی،کہا کہ جب امہ ‏پر وقت آیا تو پاکستان کھڑا ہو جاتا ہے اب جب پاکستان پر برا وقت آیا ہے تو مسلم امہ ‏ساتھ کھڑی نہیں ہوئی۔

سینٹ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹررحمن ملک نے کہا کہ ہمیں ‏مسئلہ کشمیر پر ایک کمیٹی یا ٹاسک فورس بنانے کی ضرورت ہے،ہمیں آج کشمیر مدد ‏کےلئے پکا ررہا ہے۔

جبکہ مشاہد حسین سید نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی مذہبی انتہاپسندی کوبھارت نےبھی مستردکردیاہے۔

سینیٹڑمشاہد اللہ  نے کہا کہ جغرافیہ تبدیل کرنے کی بھارتی غلطی نےکشمیریوں کویکجا کردیا، ہمیں ایسا متحد ہونا ہے جیسے ایٹمی  پروگرام کیلئے  پوری قوم متحد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version