بارشوں کے بعد کراچی شہر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، علی زیدی

کراچی میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے ہفتہ کو بارش کے بعد نالوں کی صفائی کا معائنہ کرنے کے لئے شہر کا 5 گھنٹے سے زائد طویل دورہ کیا۔
دورے میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کے ہمراہ مئیر کراچی وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد حسن شامل تھے۔
مختلف جگہوں پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کراچی میں وفاقی حکومت کے اشتراک سے جو صفائی مہم کا آغاز ہوا ہے اس میں خاصی کامیابی ہوئی، کئی نالوں پر صفائی کا کام بروقت شروع ہونے سے اس بارش میں پانی کی نکاسی میں بہتری آئی ہے۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ اب یہ مہم کسی سرکاری ادارے کی نہیں بلکہ کراچی کے شہریوں کی بن چکی ہم نے اس شہر کو مل کر صاف کرنا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی بھی شہری صفائی مہم کے نام سے کسی کو چندہ نہ دے۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ مئیر کراچی وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر کراچی ارشد حسن کا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہم سب مل کر شہر میں صفائی مہم چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان رابطہ ہے صفائی کا کام شروع کیا ہے جاری رہے گا مشترکہ کوشش ہے کہ شہر صاف ہو، ہمارے پاس جو مشینری ہے وہ سڑک پر ہے جبکہ پی ڈی ایم سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مذید مشینری دے ہماری مدد کرے۔
الائشوں کے متعلق علی زیدی کا کہنا تھا کہ قربانی کی آلائشیں اٹھانا بنیادی طور پر ڈی ایم سی کی ذمہ داری ہے، ہمارا ان کے ساتھ رابطہ ہے اور بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News