کوئٹہ میں مشن روڈ پر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ میں مشن روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مشن روڈ پر ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکے سے مارکیٹ کی متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
یاد رہے کہ چند روز پہلے بھی کوئٹہ میں سٹی پولیس اسٹیشن کے سامنے ہونے والے بم کے ایک دھماکے میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے تھے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کی جانب سے کوئٹہ میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے۔
پشاور میں محمود خان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اس طرح بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ قوم متحد ہے، ملک سے دہشتگردوں کا صفایا ہو کر رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

