Advertisement

کلین کراچی مہم : وفاقی وزیرعلی زیدی کے خطاب کے دوران بدنظمی

Clean Karachi Campaign

کراچی میں شروع ہونے والی صفائی مہم کے موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی کے خطاب کے دوران نعرے بازی اور بدنظمی پیدا ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق علی زیدی کے خطاب کے دوران شرکاء میں موجود بعض افراد نے شور شرابہ شروع کردیا ۔

وفاقی وزیر نے انتظامیہ کو شور شرابہ کرنے والے افراد کو تقریب سے باہر نکالنے کا حکم بھی دیا تاہم اس کے باوجود شور شرابہ جاری رہا، پی ٹی آئی کارکنان نے علی زیدی سے منتخب نمائندوں کے علاقوں سے لاپتہ ہونے کا شکوہ کیا۔

علی زیدی نے کہا شور شرابہ کرنے والے شہر کی صفائی کے لیے نہیں آئے،ہمیں تنقید سے فرق نہیں پڑتا،اسمبلی میں بھی سنتے رہتے ہیں۔

کارکنان کی جانب سے مسلسل نعرے بازی کے باعث وفاقی وزیر تقریر ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے کلین کراچی مہم کے تحت14 اگست تک کراچی کو کچرے سے پاک اور تمام نالوں کی صفائی مکمل کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ کلین کراچی مہم کے تحت نالوں کے اوپر قائم تجاوزات کو ہٹانا پڑا تو انھیں ہٹا دیا جائے گا، انھوں نے برساتی نالوں پر رہنے والے خاندانوں سے رضاکارانہ طور پر جگہ چھوڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں ترجیحی بنیادوں پر گھر فراہم کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قطر اور ترکیہ معاہدے کے ضامن ہیں ، افغانستان سے تجارت بحالی پراتفاق ہوگیا، خواجہ آصف
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version