Advertisement

بھارتی ڈپٹی ہائی کمیشنر کی دفتر خارجہ طلبی

Indian Deputy High Commissioner asked to come in foreign office

لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمیشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمیشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی ڈی جی ساؤتھ ایشا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے کی۔ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کا شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل بھارتی افواج نے 27 اگست کو ایل او سی کے نکرن سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 معصوم شہریوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

واضح رہے کے اس سے قبل بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمیشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا تھا کہ بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہے۔

بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ 2003کی جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے۔

بھارت اپنی افواج کو جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرے۔ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارت امن برقرار رکھے۔

بھارت اقوام متحدہ کے امن مشن کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کردار ادا کرنے دے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version