Advertisement

پاکستان کا بھارت پراپنی فضائی حدود بند کرنےکافیصلہ

Pakistani airspace closed for India

پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود مکمل طورپر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اب پاکستانی حدود میں پرندے تواڑسکتے ہیں لیکن بھارتی طیارے نہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ بھارت، افغانستان میں تجارت کے لیے استعمال زمینی راستے بند کرنے کی بھی تجویز  زیر غور ہے،فیصلہ کرنے سے پہلے تمام قانونی پہلوؤں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ مودی کو عقل کی بات سمجھ نہیں آرہی ہے، مودی جوزبان سمجھتا ہے،اس کو اسی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ کشمیرمیں جوکچھ ہورہاہےوہ ناقابل قبول ہے،کشمیرمیں ہونے والے ہر ظلم کا حساب لیا جائےگا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ یہ تجاویز کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئیں، جن پرعمل درآمد کے لیے قانونی امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کابینہ ارکان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے پراعتراض کیا گیا جس پر وزیر اعظم اوروزیرخارجہ نے کابینہ اراکین کو بین الاقوامی قوانین سے متعلق بریف کیا۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ فضائی حدود استعمال پر پابندی عائد نہیں تھی اس لیے مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی۔

یاد رہے کہ فروری میں پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ایئرانڈیا کو چارماہ میں 4 ارب 30 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version